روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی نویں میسان بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اپنی صنعتی، تعمیراتی اور توانائی کے شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کے ذریعے نویں میسان بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔

یہ نمائش عراق کے شہر عمارہ میں میسان آئل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے اندر منعقد کی جا رہی ہے کہ جو اس ماہ کی 20 تاریخ سے لیکر 23 تاریخ جاری رہے گی، جس میں عرب ممالک اور بیرونی ممالک کی 50 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

اس نمائش اور کانفرنس میں الکفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی اور انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نمائش میں الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی اپنی غذائی اور زرعی مصنوعات، سولر انرجی سے متعلق مختلف مصنوعات جیسے انرجی پینلز، بیٹریاں، انورٹرز اور الکفیل واٹر پلانٹ کی مصنوعات کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔

جبکہ انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے نمائش میں کنسٹرکشن انڈسٹریز ڈویژن کی مصنوعات کو پیش کیا ہے، جن میں مختلف اقسام کی بجری، پتھر اور ریت کے علاوہ کنکریٹ بلاکس، ٹف ٹائلز، مقرناس اور دیگر تعمیراتی مصنوعات شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مقامی و بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی تمام متنوع مصنوعات پیش کرنا، (میڈ ان عراق ) کے لوگو کے ساتھ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقامی منڈیوں تک پہنچانا اور غیر ملکی درآمدات پر انحصار کو کم کرتے ہوئے خود کفالت کے حصول میں کردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: