روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فاطمہ بنت اسد(ع) برائے قرآنی علوم نے ختم قرآن کے لیے (اقرأ وارقَ) ایپلی کیشن کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے۔
شعبہ کی انچارج سیدہ فاطمہ موسوی نے بتایا ہے کہ اس ایپ کی عراق اور بیرون ملک پذیرائی کے بعد شعبہ نے صاحب زمان امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے مبارک ایام میں ختم قرآن کے لیے (اقرأ وارقَ) ایپلی کیشن کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے، اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے شعبہ کا عملہ گزشتہ کئی مہینوں سے کام کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایپلی کیشن کے صارفین سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ایپ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے،یہاں کلک کریں۔
iOS آلات کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے،یہاں کلک کریں۔