الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ نے مابین الحرمین ساتویں سالانہ بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ نے مابین الحرمین عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں منعقد کی جانے والئ ساتویں سالانہ بنات الکفیل گریجویشن تقریب کے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے ہیں۔

یہ پوسٹرز الکفیل سنٹر فار ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے عملے نے ڈیزائن اور پرنٹ کئے ہیں، اور انہیں مابین الحرمین اور العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں طالبات کے گروپ فوٹوسیشن کے لئے تیار کردہ جگہوں پر لگایا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے تقریب کا اہتمام خواتین گریجویٹس کو حرم مقدس میں ان کی گریجویشن کا جشن منانے اور انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کے لئے کیا جاتا ہےاور اس تقریب کا انعقاد ہماری معاشرتی اقدار اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہوتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ساتویں سالانہ ’’بنات الكفيل‘‘ مرکزی گریجویشن تقریب جمعہ المبارک یکم مارچ 2024 کو (ہم فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نور سے دنیا کوروشن کریں) کے نعرے کے تحت منعقد کی جائے گی اور یہ مرکزی تقریب کئی سلسلہ وارتقریبات پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: