قرآن علمی کمپلکس کاعین الحیات فیسٹیول کے ضمن میں قرآنی سمپوزیم

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں دوسرے عین الحیات فیسٹیول کے ضمن میں ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

اس سمپوزیم کا اہتمام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے کیا تھا۔

مؤسّسةُ القبس برائے ثقافت و پائیدار ترقی کی طرف سے بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں منعقد ہونے والے اس سات روزہ فیسٹیول میں تمام روضات مقدسہ شرکت کر رہے ہیں کہ جسے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد اور فتوی جہاد کفائی کے صدور کے دن کی مناسبت سے اس نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہے: (اور ہم انھیں عنقریب دیکھیں گے)۔

(إشراقات مهدوية في سورة الكهف) کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم سے شیخ حسین الحمرانی نے خطاب کیا اور پروفیسر مصطفی الکعبی نے ان سے سوالات پوچھے اور تبادلہ خیال کیا، اس سیمپوزیم میں امام مہدی(عج) کی ولادت باسعادت، ان کی سیرت اور ان کی دونوں غیبتوں کے بارے میں گفتگو کی گئی اور اس کے علاوہ زمانہ غیبت میں مومنین کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کیا گیا اور اس ساری گفتکو میں سورۃ الکہف کی آیات اور اہل بیت(ع) سے مروی روایات کو دلیل کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس سیمپوزیم کے ساتھ ایک معلوماتی مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سوالات کا صحیح جواب دینے والوں کو انعامات دیئے گئے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: