روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے تکافل و تعاون کو فروغ دینے کے لیے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں انسانی ہمدردی کے تحت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان میں روضہ مبارک کے ممثل شیخ ناصر عباس نجفی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک نے ماہ رمضان المبارک میں اظہار یکجہتی اور مدد کے طور پر سینکڑوں لوگوں میں راشن بیگز تقسیم کیے ہیں۔
انھوں نے روضہ مبارک کی انسانی اقدار سے مضبوط وابستگی اور سماجی انصاف ومساوات کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سماجی یکجہتی کو فروغ دینا اور ضرورت مند خاندانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کو پاکستان کی مقامی آبادی نے کافی سراہا ہے، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ان کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔



