قرآن علمی کمپلیکس : روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے رمضان ا؛مبارک کے دوران ملک بھر میں قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصروی نے تصدیق کی ہے کہ حرم مقدس نے رمضان ا؛مبارک کے دوران ملک بھر میں قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات تیسرے قرآنی فکری النورین فورم میں شرکت کے دوران کہی۔ یہ سالانہ فورم مرقد مبارک زید الشہد علیہ السلام کے خصوصی سیکرٹریٹ کے تعاون اور قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/ بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوں تو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سارا سال قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن روضہ مبارک نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملک بھر میں ختم القرآن کی محافل، قرآنی مقابلوں، سیمینارز، سیشنز اورفورمز کے انعقاد کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ تمام قرآنی و رمضانی سرگرمیاں چاہے وہ کربلا مقدسہ میں ہوں یا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کے مقدس صحن میں، یا دارلحکومت بغداد سمیت ملک کے دیگر گورنریٹس میں مننعقد کی جارہی ہیں، اسی منصوبے کا حصہ ہیں کہ جو قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کی علاقائی شاخوں کے ذریعے منعقد کی جاتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "النورین فورم ان قرآنی سرگرمیوں میں سے ایک ہے، اور اس میں "رحيق التلاوة مقابلے کے علاوہ تلاوت، حفظ اور تفسیر سے متعلق بھی ایک ٹیم مقابلہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا،"روضہ مبارک حضرت عباس (ع) مقدس مہینے کے دوران قرآن کریم کی ثقافت کو فروغ دینے اوراس ماہ مبارک کی مقدس راتوں کے احیاء کے لئے تلاوت قرآن و ختم قرآن کی پرنور محافل کا انعقاد کرتا ہے کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: