(یبلغون) پروگرام کے ضمن میں قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے واسط گورنریٹ میں (12) رمضان محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے (یبلغون) پروگرام کے ضمن میں واسط گورنریٹ میں (12) رمضان محافل کا انعقاد کیا ہے۔

یہ رمضان محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے وفد کی زیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس وفد کے سربراہ شیخ قدامہ الخضري نے کہا، "رمضان المبارک کے دوران واسط کے مکتلف علاقوں میں منعقد ہونے والی محافل کی تعداد (12) ہیں، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے: الصويرة، الدبونی اور كارضية کے علاقوں میں دو دو محافل، نعمانیہ میں چار محافل اور اشحيمية اور وبدرة میں ایک ایک محفل منعقد کی جا رہی ہے۔"

انسٹی ٹیوٹ نے رمضان المبارک کے دوران (60) مبلغین کو (بصرہ، میسان، ذی قار، واسط، مثنی، دیوانیہ، بغداد، کرکوک، صلاح الدین، دیالہ اور نینوی) کے گورنریٹس میں دینی تبلیغ اور خدمات فراہم کرنے، سماجی طور پر قرآنی اور مذہبی شعورکو بلند کرنے کے لئے بھیجا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: