روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن علمی کمپلیکس رمضان مبارک کے دوران زائرین کے لیے قرآنی و تعلیمی سیشنز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سیشنز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔
یہ قرآنی و تعلیمی سیشنز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے سربراہ سید علاء الدین حمود نے بتایا کہ "تلاوت و ختم قرآن کے یہ با برکت سیشنز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ظہر کی نماز کے بعد منعقد کئے جاتے ہیں اور روزانہ قرآن پاک کے ایک جز کی تلاوت ی جاتی ہے اور محفل میں شریک زائرین کو قرآن پاک کی صیح تلاوت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ یہ سیشنز رمضان کے اختتام تک جاری رہیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس قرآنی و تعلیمی محفل میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین شرکت کر رہے ہیں۔ ہر سیشن کے اختتام پر ماہ مقدس میں قرآن پاک کی تلاوت کی عظمت و فضیلت پر احادیث نبوی اورفرامین اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں بات بھی کی جاتی ہے۔"
انہوں نے کہا، "ہر سیشن کے دوران شرکاء کو قرآن پاک کی صیح تلاوت سکھانے کے لئے احکام تجوید کے بارے میں بھی بات کی جاتی ہے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن علمی کمپلیکس اپنی مختلف قرآنی سرگرمیوں کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت اور دنیا بھر میں اس کی ایمانی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔










