روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختم القرآن محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں (250) قاریان قرآن کی شرکت کے ساتھ رمضان المبارک کی مناسبت سے ختم القرآن محافل کا انعقاد جاری ہے۔

قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے اس سال رمضان المبارک کے دوران بغداد گورنریٹ کے مختلف علاقوں بشمول کرخ، رصافة اور نواحی علاقوں میں ختم قرآن کی (79) محافل کا انعقاد کیا ہےکہ جن میں (250) سے زیادہ قاریانِ قرآن شرکت کر رہے ہیں اور ان بابرکت محافل میں ہر روز قرآن مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے سربراہ سید نبیل الساعدی نے کہا، "دارالحکومت بغداد کے علاقوں کرخ ، رصافة اور اطراف میں موجود مساجد اور حسینیات کے ساتھ ساتھ گورنریٹ کے مختلف منسلک شہروں اورعلاقوں میں ختم قرآن کی (79) محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کہ جن میں (250) سے زیادہ قاریانِ قرآن شرکت کر رہے ہیں۔ یہ رمضانی و قرآنی محافل ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہے گی اور ان بابرکت محافل میں ہر روز قرآن مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ " رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے ایام اور راتوں کے احیاء کے لیے ختم قرآن محافل میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔"

قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ان رمضانی و قرآنی محافل کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں روحانی و ایمانی ماحول کو فروغ دینے، کتاب اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے اور ایک ایسا قرآنی پلیٹ فارم بنانے کے لئے ہے جس سے مومنین مستفید ہوں اور پورے مقدس مہینے میں ثواب اور اجر عظیم حاصل کر سکیں۔

ختم قرآن کی محافل کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کی جانے والی قرآنی و روحانی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، ان با برکت محافل میں شرکت کرنے والوں کے مذہبی اور روحانی خزانوںمیں اضافہ کرنا اور اللہ کی مقدس کتاب کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ کو بڑھانا اور گہرائی دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: