کربلا یونیورسٹی کے طلباء کا الکفیل ہسپتال کی لیبارٹریز کا دورہ

کربلا یونیورسٹی کے اپلائیڈ میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے ایک وفد نے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی جدید ٹیکنالوجیز سے واقفیت کے لیے لیبارٹریز کا دورہ کیا۔

الکفیل ہسپتال لیبارٹریز کے ٹیکنیکل سپروائزر سید عباس فاضل نے کہا کہ "طلباء کے ایک وفد جس میں کربلا یونیورسٹی کے اپلائیڈ میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء بھی شامل تھے، نے ہماری لیبارٹریز کا دورہ کیا تاکہ وہاں دسٹیاب جدید ٹیکنالوجیز، کام کرنے کے طریقہ کار اور کوالٹی سٹینڈرڈز سے واقفیت حاصل کی جا سکے۔ "

انہوں نے بتایا، "ہم نے وفد کو لیبارٹری میں سیپمل کلیلکشن سے لیکر تجزیہ مکمل کرنے کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ اس کے علاوہ مریضوں کو وصول کرنے اور ان کی معلومات کو ریکارڈ کرنے سے لے کر نتائج مرتب کرنے کے علاوہ قوت مدافعت اور ہارمونز کے تجزیہ کے لیے ELISA تکنیک کو واضح کیا۔ "

سید عباس فاضل صاحب نے طلباء کے لیے ان فیلڈ وزٹس کو بہت اہم قرار دیا کیونکہ یہ انھیں کام کی جگہوں کے قریب لاتے ہیں اور انھیں جدید ٹیکنالوجیز اور مہارتوں سے متعارف کراتے ہیں کہ جن کا علم ان تخصصات میں کام کرنے والوں کے پاس ہونا چاہیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: