شعبہ فکروثقافت کی جانب سے افریقی ریاست تنزانیہ میں ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآنی و رمضانی سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔ شعبہ فکروثقافت کی جانب سے ماہ مبارک کے احیاء کے لئے افریقی ریاست تنزانیہ میں ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

یہ پروگرام شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

تنزانیہ میں مرکز کے نمائندے شیخ جمال عبداللہ کسولو نے کہا کہ مرکز نے ایام مقدس کی مناسبت سے تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا تھا کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پروگرام میں فقہی و عقائدی لیکچرز کے ساتھ ساتھ ماہ مقدس کے احیاء کے لئے قرآنی اور عبادتی سیشنز بھی شامل تھے۔"

تنزانیہ میں مرکز کے نمائندے شیخ جمال عبداللہ کسولو تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے علاقے کیگمبونی میں حوزہ ام البنین (سلام اللہ علیہا) کی خواتین کو فقہ، اصول اور قرآنی لیکچرز بھی دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: