قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں (45) سے زیادہ ختم قرآن محافل کا انعقاد

روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں (45) سے زیادہ ختم قرآن محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ قرآنی محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے سربراہ سید حامد المرعبي نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ ہر سال رمضان کے مقدس مہینے میں قرآن پاک کی تلاوت اور ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کرتا ہے اور اس سال بھی ہندیہ شہر کے مرک اور اس کے نواحی علاقوں میں (45)سے زیادہ ختم القرآن محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر محفل میں پانچ قاریان قرآن شرکت کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "ان رمضانی و قرآنی محافل میں اعلی علمی اورسماجی شخصیات کے علاوہ قاریان قرآن اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ماہ صیام کے دوران ختم القرآن محافل کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو پھیلانا اور قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ "

انہوں نے کہا، "قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ گذشتہ گیارہ سالوں سے رمضان المبارک کے ایام اور راتوں کے احیاء کے لئے ختم قرآن محافل کا انعقاد کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: