تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین نہ صرف آنے والے کوعلم سے سیراب کر رہا ہے بلکہ "اكتب رسالة إلى إمام الزّمان" کے ذریعے وزیٹرز کو امام عصر(عجّل الله فرجه) کے حضور اپنی آرزوئیں، دعائیں اور پیغامات پیش کرنے کا مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں "امام وقت (عجّل الله فرجه) کے نام خط لکھیں" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ علمی کمپلیکس کی جانب سے روضہ مبارک کے پویلین میں امام وقت (عجّل الله فرجه) کے نام خط لکھنے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے اور وزیٹرز اور مومنین کی بڑی تعداد اپنی حاجات اور عقیدت کے اظہار کے لیے خط لکھ کر مختص کردہ صندوق میں ڈال رہی ہے اور یہ تمام خطوط حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک میں ڈال دئیے جائیں گے۔
یہ سرگرمی نمائش کے آخری دن تک جاری رہے گی۔