دینی علوم کے طلباء کے ایک گروپ نے بابل گورنریٹ میں مرقد مبارک حضرت زید شہید (علیہ السلام) میں منعقد ہونے والے رمضان المبارک کی ختم قرآن محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔۔
ختم قرآن کی یہ مبارک محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور النورین قرآنی فورم کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ یہ رمضانی و قرآنی محفل رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔.
قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کےسربراہ سید منتظر المشايخي نے کہا، "رمضان المبارک کے دوران مرقد مبارک حضرت زید شہید (علیہ السلام) میں منعقد ہونے والے آج کی ختم قرآن محفل میں دینی علوم کے طلباء نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔"
انہوں نے مزید کہا: "ختم قرآن کی یہ مبارک محفل مختلف سماجی گروہوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے، جن میں مذہبی علوم کے طلباء، عراقی یونیورسٹیز کے پروفیسرز، اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، طبی ماہرین اور دیگر گروہ شامل ہیں، جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اس کی تعلیمات کو جاننا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔"
رمضان المبارک کے دوران تیسرے النورین قرآنی کلچرل فورم کے ضمن میں متعدد فکری، ثقافتی و قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں مقابلے، فورمز اور قرآنی محافل کے علاوہ فکری اور علمی سیمینارز کا انعقاد شامل ہے۔









