روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شبہائے قدر اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے احیاء کے لئے خصوصی انتظامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شبہائے قدر اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے احیاء کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ صحن الشریف کے نائب سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے شب قدر اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر ایک مربوط اور جامع منصوبہ مرتب کیا ہے تاکہ انہیں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراسم زیارت کی ادائیگی اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے شعبہ صحن الشریف کی جانب سے ایک تنظیمی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کی ابتداء پورے روضہ مبارک میں غم اور سوگ کے مظاہر پھیلانے سے کی گئی تھی، ہمارے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مقدس میں شب قدر کی پہلی رات میں عبادت اور اعمال کی ادائیگی کے لئے بھی خصوصی جگہیں تیار کیں ہیں اور قرآن کریم کے 20,000 سے زائد نسخے، مقبول دعائیں اور زیارات کی کتابیں بھی رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات خاص طور پر سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مذہبی امور، شعبہ خطابت، شعبہ مضیف نے زائرین کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: