روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے امام علی علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں دارلحکومت بغداد میں قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ قرآنی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔ اس محفل میں مقام مقدسہ کاظمیہ کے قاری سید عبدالکریم قاسم، قاری حیدر جلوخان اور قاری مصطفیٰ السوڈانی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ مومنین کی بڑی تعداد نے اس قرآنی و عزائی محفل میں شرکت کی۔
جامع وحسينيّة عباس التميمي میں منعقد ہونے والی اس محفل میں رادود علي الذهبي نے ان ایام مصیبت کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی۔










