شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے مثنی گورنریٹ میں ایک ثقافتی سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے رمضان المبارک کی مناسبت سے مثنی گورنریٹ میں (مذہبی ثقافت اچھے معاشرے کی بنیاد ہے) کے عنوان سے ایک ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سیمینار شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک القمر کلچرل فورم سنٹر کے زیر اہتمام مثنی گورنریٹ کے نواحی شہر الورقہ میں امام محمد الجواد سنٹر برائے مذہبی ثقافت کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

القمر کلچرل فورم سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے کہا: "اس سیمینار میں مثنی گورنریٹ میں القمر فورم کے کوارڈینیٹرز اور مذہبی اور ثقافتی امور میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ نے شرکت کی جبکہ سید محمد حسن المولا اور شیخ علی محمد ابو الحسن نے عصرحاضر میں درپیش اہم فکری و ثقافتی چیلنجز، معاشرے پر اس کے منفی اثرات ، ان سے بچنے کے لئے مذہبی ثقافت کی ضرورت و اہمیت، تبدیلی کے طریقوں اور شخصی ترقی کے بارے میں گفتگو کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سیمینار میں فکری اور علمی ترقی کے لئے اہم و مؤثر طریقوں و موجودہ چیلنجز کوبھی واضح کیا گیا۔ سیمینار کے دوران نوجوانوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: