روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے قارئ قرآن کی لبنان میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے "آيات بينات" میں چوتھی پوزيشن

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے قارئ قرآن سید لیث عبیدی نے لبنان میں منعقدہ حُسنِ قرأت کے بین الاقوامی مقابلے "آیات بینات" میں چوتھی پوزيشن حاصل کی ہے۔

اس مقابلے کا انعقاد الصراط ٹی وی نے رمضان المبارک میں کیا تھا اور اس میں (15) ممالک کے قارئانِ قرآن نے شرکت کی تھی کہ جنہوں نے تین مختلف مراحل میں ایک دوسرے کا حُسنِ قرأت میں مقابلہ کیا۔

رمضان المبارک کے اختتام پر مقابلہ کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا کہ جن کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے قارئ قرآن سید لیث عبیدی نے اس بین الاقوامی مقابلے میں چوتھی پوزيشن حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں قرآنی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد قرآنی ورثے کے تحفظ اور اسے پوری دنیا میں پھیلانے کی اہمیت پر زور دینا اور قرآن پاک کی صحیح تلاوت اور تلفظ کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: