ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت کیمرون میں ایک نئے کنویں کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت کیمرون کے شہر فومبیٹ کے نواحی علاقے بائغوم میں ایک نیا کنواں کھودا ہے۔

ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ پر شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز گزشتہ کافی عرصے سے کام کر رہا ہے۔

ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت مذکورہ بالا علاقے کے ایک دور افتادہ گاؤں میں کنویں کی کھدائی کی گئی تھی، کیونکہ وہاں خشک سالی اور ناکافی وسائل کی وجہ سے پانی کی شدید قلت تھی۔

اس منصوبے کا مقصد غریب دیہاتوں، شہروں اور دور دراز کے علاقوں میں پانی فراہم کرنا ہے۔ اب تک اس منصوبے کے تحت تقریباً (13) افریقی ممالک میں (25) سے زیادہ کنویں کھودے جا چکے ہیں۔۔

اہل علاقہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مرکز کے انتظامیہ کی جانب سے افریقی براعظم میں لوگوں کی خدمت کے لیے سال بھر چلنے والے انسانی منصوبوں اور پروگراموں پر شکریہ ادا کیا اوران منصوبوں کو بے حد سراہا۔

سنٹر فار افریقن اسٹڈیز بہت سے افریقی ممالک میں موجود اپنے کوارڈینیٹرز کے ذریعے انسانی، فکری، نظریاتی اور مذہبی پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: