عراقی یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی گریجویشن تقریب کی انتظامیہ نے اپنی حتمی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا۔
الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے ضمن میں چوتھی سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب (على هدي القمر) اس نعرے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے: (من أرض كربلاء يُثمر العطاء)، کہ جس میں عراق کی 57 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 3,500 سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
تقریب کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جواد حسناوی نے کہا ہے کہ اجلاس میں عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب کے پروگرام محور گفتگو رہے تاکہ عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے کے لیے اس تقریب کو بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب اس ماہ اپریل کی انیس تاریخ کو منعقد ہو رہی ہے جس میں فارغ التحصیل طلباء کو معنوی سپوٹ اور مورال کی بلندی کے لیے مختلف اور متنوع سرگرمیاں اور پرواگرم شامل کیے گئے ہیں۔





