روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی چوتھی مرکزی گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عراقی یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لیے چوتھی سالانہ گریجویشن تقریب کا انعقاد آج بروز جمعۃ المبارک اس نعرے کے تحت کیا: (من أرض كربلاء يُثمر العطاء) اور اس میں 4500 طلباء شریک ہیں۔

الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے ضمن میں چوتھی سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب (على هدي القمر) اس نعرے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے: (من أرض كربلاء يُثمر العطاء)، کہ جس میں عراق کی 54 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 4500 طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب کی سرگرمیوں کا آغاز قاری سید حیدر جلوخان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور روضہ مبارک میں ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کے ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ سید یوسف طائی نے اس تقریب کی صدارت کی کہ جس میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور مجلس ادارہ کے اراکین اور ديگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں سے تمام مذاہب، فرقوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل طلباء کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں حلف برداری کے ذریعے عراقی عوام کے قومی اتحاد کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گریجویشن تقاریب کے انعقاد کے ذریعے عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کو اپنی گریجویشن کی خوشی منانے، طلاب کے شایان شان گریجویشن تقریب کا بہترین نمونہ پیش کرنے اور طلاب کو اپنے تعلیمی کیرئیر کا اختتام مقامات مقدسہ پر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: