روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا مضیف چوتھی سالانہ گریجویشن تقریب میں شریک یونیورسٹی طلباء کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
شعبہ مضیف کے سربراہ سید عادل الحمامی نے کہا کہ ہمارا عملہ چوتھی سالانہ گریجویشن تقریب میں شریک یونیورسٹی طلباء کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ہم طلباء کو تین وقت کے کھانے کے ساتھ ساتھ درمیانی اوقات میں بھی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "چوتھی سالانہ گریجویشن تقریب میں شریک یونیورسٹی طلباء کی میزبانی کے لئے ہم نے تقریب کے انعقاد سے پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی تھیں تاکہ طلباء کی زندگی کے ان اہم ترین ایام میں بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔"
الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے ضمن میں چوتھی سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب (على هدي القمر) اس نعرے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے: (من أرض كربلاء يُثمر العطاء)، کہ جس میں عراق کی 54 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 4500 طلباء شرکت کر رہے ہیں۔








