شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم نے شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے والے طلباء کے اعزاز میںمنعقد کی جانے والی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم نے شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ تقریب شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ فار بوائز کی طرف سے شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے والے اپنے طلباء کے اعزاز میں بروز اتوار 21 اپریل 2024 کو منعقد کی جائے گی۔

تقریب کی انتطامی کی کمیٹی کے سربراہ سيد مثنى الدعمي نے کہا: "شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم تعلیم شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا مقصد طلباء میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور انھیں الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس تقریب کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور اس تقریب کے لئے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا گیا جو مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ " اس تقریب میں شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے والے 460 سے زیادہ طلباء شرکت کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: