کربلا گورنریٹ کے متعدد ماہرین تعلیم اور معلمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ الورود الفاطميّة پراجیکٹ حجاب اور اسلامی تعلیمات کی پابند نسل کی تشکیل کرتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ خطابت برائے خواتین شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں ہر سال (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے تحت سالانہ تقریب منعقد کرتا ہے اور آج اس پروجیکٹ کے تحت چھٹی سالانہ تقریب (مِنْ نَّهْجِ الزَّهْرَاء حِجَابِي وَبِزَيْنَبَ اقْتدَائِي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی کہ جس میں (88) سکولوں کی (4500) طالبات نے شرکت کی۔
الدرار سکول فار گرلز کے ڈائریکٹر سید عادل سعد عمران نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ہمیں حضرت زینب علیہا السلام کے پیغام کے مطابق طالبات کی تربیت و پرورش کرنے کا عادی بنایا ہے، اور یہی چیز ہم نے یونیورسٹی کی طالبات کے لیے گریجویشن کی تقریبات اور (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے تحت منعقد کی جانے والی تقریبات میں دیکھی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "(الورود الفاطميه) پروجیکٹ حجاب اور حقیقی اسلامی تعلیمات کی پابند نسل کی تشکیل کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا، "جب ایک لڑکی بڑی ہوتی ہے تو وہ یقینی طور پر معاشرے کے مستقبل پر اپنا اثر ڈالتی ہے، کیونکہ ایک لڑکی مستقبل کی ایک ماں اور ایک استاد بھی ہے اور یہ دونوں کسی بھی معاشرے کے لیے ایک رول ماڈل بھی ہیں۔"
آمرلی اسکول کے کے جناب احمد جاسم نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا (الورود الفاطميه) پروجیکٹ ایک نئے پودے لگانے جیسے منصوبے کی طرح ہے جس کے ثمرات ہمیں تب ملیں گے جب مستقبل میں یہ بچیاں حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کے نقش قدم پر چلیں گی"۔
انہوں نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ عراق بھر کے باقی ادارے بھی اس منصوبے کی حمایت کریں گے کیونکہ یہ منصوبہ ایک اچھے مسلم خاندان کی تعمیر اور اس عمر کی بچیوں کو منفی رجحانات اور ثقافتی یلغار سے بچانے میں معاون ہے کہ جو انہیں سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے گھیرے ہوئئ ہے۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےاس تقریب کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی مذہبی اور ثقافتی بیداری کو بڑھانا، معاشرے میں تعاون اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینا، ایک ذمہ دار نسل کی تعمیر اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔













































