نائیجیریائی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حفظ قرآن منصوبے کو بے حد سراہا ہے۔

نائیجیریا کے دینی علوم کے طلباء پرمشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حفظ قرآن منصوبے کو بے حد سراہا ہے۔

یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےقرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔

وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے حفظ قرآن منصوبے کو ملک کے اہم ترین قرآنی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔

دورے کے دوران وفد نے قرآن پاک کو حفظ کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے پروگراموں کا جائزہ لیا اور ان پروگراموں میں موجود تنوع اور جامعیت کی تعریف کی۔

وفد نے اس کامیاب تجربے کو اپنے ملک میں بھی کرنے کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کے طلباء کی قرآن پاک حفظ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور قرآنی تعلیمات کے بارے میں ان کی سمجھ کو مزید گہرائی دی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: