روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن مجتبی علیہ السلام ہال میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل۔ سید مصطفی مرتضی ٰ آل ضیاء الدین نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے ملازمین کے لئے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی سید احمد صافی کی رہنمائی میں کی ہے اور یہ قرعہ اندازی ہر سال کی جاتی ہے۔
قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے خوش نصیب ملازمین کے ناموں کے علاوہ (30) نام ریزرو لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں، تاکہ کسی وجہ سے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے نہ جا سکنے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں موجود افراد کو منتخب کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ "اس سال حج پالیسی کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے لئے (15) نشستوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔"
سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا جنرل سیکرٹریٹ متعلقہ حکام سے اپنے ملازمین کی تعداد کے مطابق حج کوٹہ میں حصہ بڑھانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔"




