فرانسسی سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سید محمد علی اظہر اور متعدد ہائر آفیشلزسے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فرانسیسی سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے طبی، زرعی اور شہری منصوبوں اور شہریوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی۔
فرانسیسی سفیر نے اور ان کے ہمراہ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حاضری کا شرف بھی حاصل کیا۔





