علامہ صافی اس بات پر زور دیا ہے کہ روضات مقدسہ مختلف شعبوں میں موجود عراقی ماہرین کی مدد اور حمایت کا وژن رکھتے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روضات مقدسہ مختلف شعبوں میں موجود با صلاحیت عراقی ماہرین کی مدد اور حمایت کا وژن رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ديوان وقف شيعي کے محکمہ العتبات والمزارات کے سربراہ ڈاکٹر ياسر الكتبي سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر کتبی نے اپنے محکمہ کے طریقہ عمل اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے روضات مقدسہ اور مزارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے کہا کہ آئمہ اہل بیت(‏ع) نے جس فکر کی بنیاد رکھی ہے اس کا انحصار دو پہلوؤں پر ہے پہلا فکری پہلو جسے حاصل کرنے اور تلاش کرنے کی انہوں نے اپنے پیروکاروں کو تلقین کی وہ گمراہ اور منحرف فکر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے کیونکہ یہی منحرف افکار پیغمبر اکرم(ص) اور ان کے اہل بیت(ع) کے لائے ہوئے اسلامی افکار کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ اور دوسرا پہلو روحانی پہلو ہے کہ جس میں ائمہ اہل بیت(‏ع) نے مراقد مطہرہ کی پابندی سے زیارت کی تاکید کی ہے اور ان زیارات کے لیے انھوں نے ضوابط اور معیارات بھی مقرر کیے ہیں جنھیں ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اور یہ دونوں پہلو اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ديوان الوقف الشيعيّ اور روضات مقدسہ کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور وہ ہمیشہ ديوان الوقف الشيعيّ کو مضبوط کرنے اور اس کے کیان کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا روضات مقدسہ خود مختار ادارے ہیں، اور انہوں نے اپنے اس استقلال کو برقرار رکھا ہوا ہے، اور اسی چیز نے انہیں زائرین کو مختلف اور متنوع خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور انھوں نے کہا کہ روضات مقدسہ دستور میں مذکور شق نمبر 19 سن 2005ء کے تحت بنائے گئے قانون کے تابع ہیں، اور وہ اسی آئین کے مطابق اپنے سیاق و سباق کے مطابق کام کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: