الکفیل یونیورسٹی میں بروز منگل عراقی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال (2023-2024) کے چوتھے سیشن کے لیے قرآنی پروجیکٹ کی اختتامی تقریب کا کا انعقاد کیا گیا۔
یہ قرآنی پروجیکٹ ملک کے بیشتر گورنریٹس کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔
اس قرآنی پروجیکٹ میں بہت سے قرآنی مقابلے اور سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں آن لائن قرآنی مقابلے، بہترین تحقیقی مقالہ، حفظ و تفسیر کا مقابلہ، نیز مختلف آن لائن قرآنی کورسز، مذہبی اور تفریحی دورے اور کوفہ اور قادسیہ کی یونیورسٹیوں میں سالانہ قرآنی نمائش شامل ہیں۔
اس پراجیکٹ کا مقصد طلباء میں قرآنی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینا اور انہیں عصری حاضر کی ثقافتی یلغار سے بچانا اور طلباء کو مختلف مواقع فراہم کرنا تاکہ وہ قرآن اور اسلامی ثقافت سے متعلق اپنے علم میں اضافہ کرسکیں۔








































