تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سوسائٹی کا پویلین ایک ایک ایسی جگہ بن چکا ہے کہ جہاں لوگ عراق کے بارے میں جان رہے ہیں۔

تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کا پویلین ایک ایک ایسی جگہ بن چکا ہے کہ جہاں مغربی عرب ممالک کے لوگ عراق کے ثقافتی اور سماجی حالات کے بارے میں جان رہے ہیں۔

نمائش میں شریک العمید ایسوسی ایشن کے وفد کے رکن سيد جسام محمد السعيدي نے کہا کہ تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں العمید ایسوسی ایشن کی سب سے نمایاں سرگرمیوں میں سے ایک پویلین میں آنے والے وزیٹرز کہ جن میں دانشور، سول سوسائٹی اور عام لوگ شامل ہیں، کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا،" تیونس کے شہریوں کی جانب سے پوچھے جانے والے زیادہ تر سوالات 9/4/2003 سے پہلے اور بعد کے حالات کے متعلق ہیں۔ تیونس کے عوام عراق کو ثقافت اور تہزیب و تمدن کا منبع قرار دینے کے سبب عراق میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ تیونس کے عوام 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں عراق کی جانب سے اپنے ملک کو فراہم کی جانے والی حمایت اور خدمات کو بھی یاد کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا،" وزیٹرز کی جانب سے پوچھے جانے والے کچھ اہم سوالات یہ ہیں: عراق کی ثقافتی اور فکری تحریک سے متعلق معلومات، کیا عراق اپنی شان و شوکت کو دوبارہ حاصل کر پائے گا ہے؟ کیا عراق اب ایک محفوظ ملک ہے؟ کیا عراق میں سفر و سیاحت کرنا ممکن ہے؟ پویلین میں آنے وا۔لے بہت سے لوگ عراقی حالات سے ناواقفیت کی وجہ سے ان چیزوں پر یقین رکھتے تھے کہ جن کا 9/4/2003 سے پہلے حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، اور ظالم رجیم کو مظلوم کے طور پر جانتے تھے۔ سوالات کرنے والے وزیٹرز میں سے زیادہ تر کا تعلق تیونس، لیبیا اور الجزائر سے تھا۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم نے بعض ذرائع کی جانب سے پیش کردہ شواہد اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اداروں کی جانب شائع ہونے والی معلومات کی بنیاد پر سابقہ آمرانہ حکومت کے جرائم اور عراقی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں وزیٹرز کو معلومات فراہم کیں اور وزیٹرز کی جانب سے اپنی معلومات میں اضافے اور سوالات کے جوابات دینے کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان میں سے بعض نے عراق کا دورہ کرنے اور جاری ثقافتی اور علمی تحریک اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک آزاد جگہ اور ماحول کو قریب سے دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: