روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

اس مجلس کے خطیب شیخ مہدی الفرحان نے کہا، "حضرت امام صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والی مجلس عزاء میں امام جعفر الصادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی گئی اور اور مذہب اسلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بات کی گئی۔ "

واضح رہے امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔ آپؑ کی قبر اقدس پہ مسلمانوں نے ایک عالی شان مزار تعمیر کیا تھا کہ جسے وہابیوں اور آل سعود نے مدینہ پر قبضہ کرنے کے بعد باقی تمام مقامات مقدسہ کی طرح مسمار کر دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: