الکفیل یونیورسٹی میں ذکرشہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ایونٹ ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان ، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، پروفیسرز اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغازقاری شيخ قدامة الخضري نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد سيد جعفر المروج نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام جعفر الصادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی اور خلافت عباسیہ کی طرف سے تمام تر ظلم اور جبر کے باوجود سائنس اور علم کو پھیلانے میں امام علیہ السلام کی خدمات کو اجاگر کیا۔

سيد جعفر المروج نے امام علیہ السلام کی علمی خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ علیہ السلام نے ہزاروں طلباء کو فقہ، قرآن، طب، کیمیا اور علم المناذرہ کی تعلیم دی اور دینا پر علم اور سائنس کے دروازے کھولے اور دنیا کو علم و عرفان کے خزانوں سے مالا مال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر الصادق علیہ السلام نے گمراہ کن اور منحرف فکری رجحانات کا مقابلہ کیا اور اسلامی اقدار پر مبنی ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کی کوشش کی۔

مجلسِ کا اختتام امام علیہ السلام کی المناک شہادت کو یاد کرتے پوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: