مذکورہ بالا کمپنی میں شعبہ زرعی امور اور لائیو سٹاک کے سربراہ انجینئر علی مزعل نے کہا، " الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹ کےعملے نے روضہ مبارک کے زرعی فارمز میں کاشت کی جانے والی گندم کی کٹائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس فارم کا رقبہ تقریباً (320)دونم ہے، جس میں ہر (80) دونم پر پانی کے چھڑکاؤ اور آبپاشی کے لیے بڑے بڑے 4محوری فوارے نصب ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "اس سال زیادہ بارشوں کی وجہ سے گندم کا سیزن پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہترین رہا جس کی وجہ سے پچھلے سالوں کی نسبت گندم کی زيادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اپنے زرعی منصوبوں کے ذریعے ملک میں زرعی شعبے کی ترقی، ریگستانی زمینوں کو سرسبز و شاداب بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔"







