روجہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بابل میں سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ میٹنگ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، جس میں انسٹی ٹیوٹ کے عملہ اور گورنریٹ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد رجسٹریشن کے آغاز سے قبل سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
انسٹی ٹیوٹ کے برانچ آفیشل سید منتظر المشائخی نے کہا، "یہ اجلاس سمر قرآن کورسز پراجیکٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ رواں ہفتے کے دوران ہی اس کورسز کے لئے رجسٹریشن شروع ہونے والی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "میٹنگ کے دوران بابل گورنریٹ کے تمام علاقوں کی اس منصوبے میں شمولیت کو یقینی بنانے اور قرآنی خدمات کو ان تمام چاہنے والوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے کورسز کے انعقاد کے لیے جگہیں متعین کی گئیں۔"
المشائخی نے کہا، "اس سال پروجیکٹ کے مقاصد سے مطابقت رکھنے والے ایک خصوصی پروگرام اور مختلف تقریبات کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس میں قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق کے علاوہ دیگرسرگرمیاں اور مقابلے بھی شامل ہیں، ۔ "
انہوں نے نشاندہی کی کہ "پچھلے سال بابل گورنریٹ کے 10,000 سے زیادہ طلباء نے ان کورسز میں شرکت کرتے ہوئے قرآنی و دینی تعلیم حاصل کی۔






