عراق میں سعودی سفیر جناب عبدالعزیز بن خالد الشمری نے پیر کے روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری دی۔
سعودی سفیر جناب عبدالعزیز بن خالد الشمری نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید جواد الحسناوی اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ؛ سید محمّد علي أزهر سے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی سفیر کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی ایک بریفنگ دی گئی۔

