روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے مخيم (بنات العقيدة) کی سرگرمیوں کے تحت (مسائل کا حل اور فیصلہ سازی) کے عنوان سے ایک رہنمائی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ کی لیکچرر ڈاکٹرحسن الجذيلي نے کہا، "مخيم (بنات العقيدة) کی سرگرمیوں کے ضمن میں آج مسائل کا حل اور فیصلہ سازی کے عنوان سے ایک تعلیمی ورکشاپ منعقد کی گئی اور اس کا مقصد شرکاء کو زندگی میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے طریقوں کے بارے میں شعور و رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ میں کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب سے بنیادی نقائط کہ جس میں درپیش مسئلے کی نوعیت کو جاننے، اس کی کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اسے حل کرنے کے لیے مختلف علمی و عملی طریقہ کار شامل ہیں، کے بارے میں بات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا، "ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شرکاء کو ان مسائل سے نمٹنے کی مہارت اور صلاحیت فراہم کرنا تھا کہ جو خاندان اور ملازمت میں ان کے کردار کو مزید بہتر اور موثر بنانے میں معاون ہو۔"
انہوں نے بتایا کہ "ورکشاپ میں شرکاء کی طرف سے فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔"
انہوں نے کہا کہ "ورکشاپ کے اگلے مراحل میں شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ کو حل کرنے کے لئے ایک مسئلہ دیا گیا تاکہ وہ اس کا تجزیہ اور وجوہات کا تعین کرتے ہوئے اس کا موثر حل تجویز کریں۔"






