روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے ذی قار گورنریٹ میں سال 1445 ہجری / 2024 عیسوی کے لیے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
کورسز کا انعقاد قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ ذی قار کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ ذی قار کے ڈائریکٹر سّيّد علي البياتيّ نے کہا: "قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس سال ذی قار گورنریٹ میں (120) سمر قرآن کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورسز ذی قار گورنریٹ کے مرکزی اور نواحی شہروں اور علاقوں جن میںقلعة سكّر، الرّفاعي، النّصر، الشّطرة، الغراف، سيّد دخيل، القرية العصريّة، النّاصريّة (صوب الجّزيرة)، النّاصرية (صوب الشّامية)، ناحية أور، الإسكان الصّناعي، سوق الشّيوخ، البطحاء) شامل ہیں، میں منعقد کئے جائیں گے۔"
البیاتی نے کہا، "ان کورسز میں (7-15) سال کی عمر کے بچے شرکت کریں گے، بچوں کو ان کی عمر کے مطابق تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ کے لئے الگ الگ تعلیمی و قرآنی نصاب ہو گا۔ بچوں کو ان کورسز کے دوران قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق دیئے جائیں گے۔ ان کورسز میں تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی و تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جو ان کورسز میں طلباء کی دلچسپی میں مزید اضافے کا باعث ہوں گی اور ان کورسز کی افادیت کو بڑھائیں گی۔"
ان کورسز کے اوقات اور مقامات جاننے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
