سادۃ الخدم حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے جشن میلاد پر پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے زائرین کا استقبال کرتے رہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سادۃ الخدم ڈویژن کے خدام حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے جشن میلاد کے پُرمسرت اور مبارک دن کے آغاز ہی سے اپنے روایتی لباس پہنے ہوئے اور پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے حرم مطہر کے ہر دروازے پہ زائرین کا استقبال کرتے رہے اور انھیں اس بابرکت دن کی مبارک باد دینے کے ساتھ مٹھائی اور پھول پیش کرتے رہے۔

سادۃ الخدم ڈویژن کے سربراہ سید ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس مبارک اور پرمسرت موقع پرہمارے ڈویژن کے عملے نے ہزاروں زائرین کرام کو حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی، پھول اور تحائف پیش کیے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ سادۃ الخدم ڈویژن کی طرف سے اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات و ایام بالخصوص جشن میلاد منانے کے لئے خصوصی تقاریب کا انعقاد و انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے کردارادا کیا جا سکے۔ ڈویژن کی جانب سے ان مواقع پر روضہ مبارک آنے والے زائرین کو بھی خصوصی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: