روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے مرحوم علامہ شیخ کورانی (قدس سرہ) کے ایصال ثواب کے لیے قم مقدسہ میں منعقد ہونے والی مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور روضہ مبارک کے مرکزی ادارہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجلس میں شرکت کی اور مرحوم علامہ شیخ کورانی (قدس سرہ) کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی۔
واضح رہے کہ علامہ کورانی کا شمار ان ممتاز اکابر علماء میں ہوتا ہے جنہوں نے اسلام اور مذہب اہل بیت(ع) کا دفاع کیا اور انھوں نے مختلف موضوعات پر متعدد کتابیں بھی لکھیں۔
مرحوم علامہ شیخ کورانی (قدس سرہ) نے علم، جہاد اور تبلیغ جیسی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بہت مصروف زندگی گزاری اور 80 سال کی عمر میں وفات پائی۔



