روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کربلا گورنریٹ کے نواحی شہر ہندیہ میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پر نور قرآنی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے زیر اہتمام الہندیہ کے علاقے زغيب کے ایک حسینیہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرلت کی۔
محفل کا آغاز قاری امین التمیمی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے سربراہ سید حامد المرعبی نے حاضرین محفل کو اس بابرکت مناسبت پر مبارک باد پیش کی اور حضرت امام امام رضا علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔
اس قرآنی محفل میں شعراء کرام اور رادود حضرات نے منظوم گلہائےعقیدت اور خوبصورت قصیدے بھی پڑھے۔





