قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد کی جانب ماہانہ اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد کی جانب ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسٹی ٹیوٹ سے منسلک سٹاف نے شرکت کی۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ/ بغداد کے ڈائریکٹرلسيد نبيل الساعدي نے کہا کہ " انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بغداد گورنریٹ میں جاری قرآنی منصوبوں کا جائزہ لینے اور قرآنی سرگرمیوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہر ماہ سٹاف میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے دوران سمر قرآنی کورسز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس قرآنی منصوبے کی کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا کیونکہ یہ بغداد گورنریٹ میں منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا منصوبہ شمار ہوتا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حفظ اور تلاوت قرآن کے مقابلے (انوار الولایہ) کے انعقاد کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ قرآنی مقابلہ جون کے آخر میں منعقد ہونے والا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: