روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے صلاح الدین گورنریٹ میں (6-16) سال کی عمر کے (3,000) طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
یی قرآنی و تعلیمی کورسزقرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر نگرانی اور آمرلي وطوزخورماتو میں اعلی دینی قیادت کے دفتر کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں (6-16) سال کی عمر کے (3,000) سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔۔
یہ کورسز گورنریٹ کے مختلف علاقوں کی (30) مساجد اور حسینیات میں یہ کورسز (100) ماہر اساتذہ کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے ہیں، جن کے دوران طلباء کو قرآن کی بعض سورتوں کی صحیح تلاوت سکھانے کے علاوہ قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمرآور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔











