روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرین کے لیے بھرپور خدمات اور اہل بیت اطہار(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اہل کربلا نے روضہ مبارک کے ادارہ کو رسمی اعتراف و اعزاز پیش کیا ہے۔
روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین اور حسینی انجمنوں اور مواکب و ہیئات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بھرپور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کربلا کے شہریوں نے روضہ مبارک کے ادارہ کو رسمی اعتراف و اعزاز پیش کیا ہے۔
دوسری جانب کربلا کی معزز و معروف شخصیت سید لیث حمد الکشوان نے کہا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرین کے لیے بھرپور خدمات اور اہل بیت اطہار(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہم نے تمام اہل کربلا کی نیابت میں روضہ مبارک کے ادارہ کو رسمی اعتراف و اعزاز پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین کا عوام اور کربلا مقدسہ کے مفاد میں کی جانے والی خدمات و کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔










































