نویں امامؑ کے یوم شھادت پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور دیواروں اور دیواروں پر بڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت امام محمد تقی(علیہ السلام) کی المناک شھادت کے احیاء کے لیے متعدد عزائی پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں صبح و شام مجالس عزاء کا انعقاد، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر مراسم عزاداری شامل ہیں۔
آئمہ اہل بیت میں سے نویں امام حضرت محمد بن علی علیہ السلام ہیں۔ آپ کا نام ’’محمد‘‘ ہے اور مشہور لقب ’’تقی‘‘ اور ’’جواد‘‘ ہے اسی وجہ سے آپ کو امام محمد تقی یا امام محمد جواد کہا جاتا ہے۔ آپ کی کنیت ابو جعفر ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت سن195 ہجری میں ہوئی اور آپ نے سن220 ہجری میں 25سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔ آپ نے اپنے والد کے ساتھ 7سال زندگی گزاری اور اپنے والد کی شہادت کے بعد 18سال زندہ رہے۔











