فکر و ثقافت ڈیپارٹمنٹ نے سہہ ماہی رسالہ (دراسات استشراقيّة) کا اڑتیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکری اور ثقافتی امور کے ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سہہ ماہی رسالہ (دراسات استشراقيّة) کا اڑتیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے

یہ سہ ماہی رسالہ مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے اسلامک سنٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے جس کا مقصد صرف اسی موضوع سے مختص میگزین کا اسلامی لائبریریوں میں موجود خلا کو پُر کرنا ہے۔ اس رسالہ میں مستشرقین کی تحاریر کو اکیڈمک موضوعی انداز میں پیش کیا جا تا ہے۔

اس شمارہ میں مستشرقین کے ورثے سے ماخذ درج ذیل مضامین کو شامل کیا گیا ہے:

التلاقح بين الاستشراق والاستعمار (تحریر حسن أحمد الهادي)

أثر الاستشراق اليهوديِّ في الدَّرس اللُّغوي الحديث (تحریر محمد رباع فريد)

البشر والحجر في الإيالة التونسية (خالد رمضاني)

واضح رہے کہ یہ اشاعت علمی اور ثقافتی منظر نامے میں ایک اہم اضافہ ہے، کیونکہ یہ محققین اور ماہرین تعلیم کے لیے مستشرقین کے ورثے اور اس میں جاری پیش رفت کے بارے میں مناقشہ، تبادلۂ خیال اور آراء پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: