قرآن علمی کمپلیکس کی طرف سے امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قران علمی کمپلیکس کی طرف سے امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں سمر قرانی کورس میں شامل طلاب نے شرکت کی۔

قران علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے قران انسٹیٹیوٹ کے سربراہ شیخ محمد جواد نصراوی نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹ نے روضہ مبارک میں سمر قرانی کورسز پروگرام میں شریک طلبہ کے لیے امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس مجلس عزاء کے انعقاد کا مقصد اہل بیت(ع) سے منسلک ایام و مناسبات کو یاد کرنا ہے چاہے وہ ایام ان کی شہادت کے ہوں یا ان کے جشن میلاد کے اس کے علاوہ ان مجالس کا مقصد آئمہ اطہار کی سیرت طیبہ سے دروس اور مواعظ کا اخذ کرنا بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: