علامہ سید صافی نے فتوی دفاع کفائی پر لبیک کہتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے والے ایک مجاہد کو خراج تحسین پیش کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے فتوی دفاع کفائی پر لبیک کہتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے والے ایک مجاہد کو اظہار تشکر و خراج تحسین پر مشتمل اعترافی و اعزازی سند پیش کی۔

عراق کو دہشت گرد گروہوں سے آزاد کرانے کی جنگ میں حصہ لینے اور دوران جنگ شدید زخمی ہونے والے عباس عسکری ڈویژن کے رکن شیخ قاسم جبوری سے آج علامہ صافی نے ملاقات کی اور انھیں اعزاز سے نوازا۔

علامہ سید صافی نے رضاکار جنگجوؤں کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ وہ عراق کی سلامتی کے عناصر کی نمائندگی کرتے ہیں، اور وہی اعلیٰ دینی قیادت کے وہ فرزند ہیں جنہوں نے آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کی طرف سے جاری کردہ دفاع کفائی کے فتوے پر لبیک کہا۔

علامہ صافی نے عراق کی سرزمین اور اس کے مقدسات کے دفاع کے فتوے پر لبیک کہنے والوں کی عظیم قربانیوں اور نجف الاشرف میں مقیم اعلی دینی قیادت کی طرف سے داعشی دہشت گردوں کے خلاف صادر کردہ دفاع کفائی کے فتوے پر ان کے باوقار موقف کو سراہا۔

شیخ جبوری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے ملاقات کی، جبکہ اس پہلے ان کی طرف سے مجھے عباس عسکری ڈویژن کے اراکین میں ناخواندگی کے خاتمے کے لیے ایک پروجیکٹ تفویض کیا گیا تھا اور ایک سال اور تین مہینوں کی مسلسل محنت کے بعد اب اس ڈویژن میں کوئی بھی ناخواندہ رکن نہیں ہے اور یہ پاپولر موبلائزیشن فورسز کی واحد بریگیڈ ہے جس کے سب ارکان لکھنا اور پڑھنا جانتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران انھوں 1000 سے زیادہ ارکان کو پڑھنا اور لکھنا سکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک معرکہ میں داعش کے دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد میں نے عراق کو آزاد کروانے کے لیے نفسیاتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور آج مجھے اظہار تشکر اور تعریفی سند سے نوازنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

شیخ جبوری نے متولی شرعی کی طرف سے پرتباک استقبال اور مرجعیت کی پکار اور فتوی پر لبیک کہنے والوں اور عراق اور اہل عراق کی حفاظت کا اعلی دینی قیادت سے عہد کرنے والوں اور اسی راہ میں قربانیاں دینے والوں کی لامحدود حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: