روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی سیمینار کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

سیمینار کی اختتامی تقریب میں شہداء کے لواحقین و خاندانوں کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین، مختلف ڈیپاٹمنٹس کے سربراہان و عہدیداروں، اور متعدد سرکاری، علمی و حوزوی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ دو روزہ سیمنار فتوئ دفاع مقدس کے صدور کی دن کی یاد میں فکر و ثقافت ڈیپارٹمنٹ، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور علمی و فکری جمعیت العمید کی طرف سے امام حسن(ع) ہال میں اس نعرے کے تحت منعقد ہوا: دینی مرجعیت امت کے لیے قلعہ ہے۔

اس سیمینار کے پہلے دن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےمتولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے خطاب کیا اورفتوى الدفاع الكفائي کے انسائیکلوپیڈیا کے تازہ ترین ایڈیشن کی نقاب کشائی کی، اور اسی طرح پہلے دن اعلی دینی قیادت کی طرف سے دفاع کا فتوی دینے کے لمحہ پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی نشر کی گئی۔

پہلے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں مركز الإمامين الصادقين(ع) میں ریسرچ اینڈ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شیخ علی الغزی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا کہ جس میں انہوں نے محقق قمی اور سید سیستانی کے فتوئ دفاع کے بارے میں گفتگو کی۔ اسی طرح پہلے دن فتوی دفاع پر لبیک کہنے والوں کے حوالے سے ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں بہت سے فن پارے، پینٹنگز اور تصاویر کو نمائش کے لیے پیش کیا گيا۔

جبکہ دوسرے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں مقدس دفاع کے فتویٰ کے حوالے سے پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عراق اور بیرون ملک کے ماہرین تعلیم اور محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے، اسی طرح سبايكر قتل عام کے شہداء پر ایک خصوصی کانفرنس کا اہتمام فکر وثقافت ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے عراقی مرکز برائے انتہا پسند جرائم کی دستاویزات نے کیا جس کے دوران مرکز نے سبایکر قتل عام کے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صلاح الدین گورنریٹ میں 2014ء میں ہونے والے اس قتل عام کے بارے میں ڈاکٹر ثائر غالب خاقانی کی طرف سے تحقیقی مقالہ پیش کیا گیا اور شہداء کو منظوم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیا گيا۔

جبکہ اختتامی تقریب میں آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی سیمینار کی انتظامی وانعقادی کمیٹی کی طرف ڈاکٹر مشتاق العلی نے خصوصی خطاب کیا اور اس سیمنار کی سفارشات پیش کی گئی اور عربی عمودی نظم اور مختصر کہانی کے مقابلوں کے فاتحین کو اعزازات و انعامات سے نوازا گيا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: