روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے دیالیٰ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد کے ایک گروپ کو نہج البلاغہ کے آخری باب میں مذکور امام علی(ع) کے اقوال حفظ کرنے پر رسمی طور پر اعزاز سے نوازا ہے۔
حافظان نہج البلاغہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور ان کے نائب انجینئر عباس موسیٰ کے علاوہ مجلس کے متعدد اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔