فتوئ دفاعِ کفائی کے بارے میں پہلی علمی کانفرنس کا آغاز

عباس(ع) عسکری ڈویژن نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی بغداد یونیورسٹی کے کالج آف پولیٹیکل سڈیز کے تعاون سے فتوئ دفاعِ کفائی کے بارے میں پہلی علمی کانفرنس کی سرگرمیوں اور تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ دو روزہ کانفرنس (11اور 12 جون 2024ء) فتوئ دفاعِ کفائی کے اجراء کے دس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے اس نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے: (الدفاع الكفائي عقد من العطاء والبناء)

پہلے دن کی تقریبات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور متعدد سرکاری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں (8) نشستوں میں (48) تحقیقی مقالات پیش کیے جائے گے اور ان پر بحث ہو گی اور ہر نشست میں مندرجہ ذیل موضوعات میں سے ہر موضوع پر لکھے گئے 6 مقالات کے بارے میں مناقشہ ہو گا:
(المرجعية الدينية وبناء الدولة العراقية، وفتوى الدفاع الكفائي والسلم المجتمعي، وفتوى الدفاع الكفائي: والاستجابة الشعبية والوطنية، وفتوى الدفاع الكفائي وبناء الأمن والسلام، والمرجعية الدينية والوحدة الوطنية، والمرجعية الدينية والتحول الديمقراطي في العراق، والمرجعية الدينية والتنمية المستدامة، والمرجعية الدينية: فتوى الدفاع الكفائي: التفاعلات الداخلية والدولية لدعم سيادة واستقرار العراق)

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بڑے بڑے چیلنجوں میں اور وطن کی حفاظت اور سماجی امن کو فروغ دینے کے لیے فتوئ دفاعِ کفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: